کرم ایجنسی، تحریک طالبان، لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ اور داعش کے نمائندوں کا اجلاس

IQNA

کرم ایجنسی، تحریک طالبان، لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ اور داعش کے نمائندوں کا اجلاس

13:29 - December 24, 2015
خبر کا کوڈ: 3468970
بین الاقوامی گروپ:افغانستان کے بارڈر علاقے میں را اور افغان سی آئی اے انٹیلی جنس کی سربراہی میں ایک اہم میٹنگ میں شریک ہوئے ہیں۔ جس میں ملک اسحاق کے بعد لشکر جھنگوی کی بھاگ دوڑ اور داعش ابو بکر کے خصوصی پیغام کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے۔

ایکنا نیوز- شفقنا-باخبر ذریعے سے معلوم ہوا ہے کہ داعش کے اہم کمانڈرز اور تحریک طالبان کے کمانڈر حافظ دولت خان , گل زمان اور انکے ساتھ بخت جمال کے ایک قریبی ساتھی اور پنجاب کے اہم لشکر جھنگوی کے کمانڈر افغانستان کے بارڈر علاقے میں را اور افغان سی آئی اے انٹیلی جنس کی سربراہی میں ایک اہم میٹنگ میں شریک ہوئے ہیں۔ جس میں ملک اسحاق کے بعد لشکر جھنگوی کی بھاگ دوڑ اور داعش ابو بکر کے خصوصی پیغام کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے۔ اسی میٹنگ میں خلافت ایف ایم(داعش کا ریڈیو) کے حوالے سے انتظامی ڈھانچے کو سپرد کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسلامی تحریک ازبکستان اور اسلامی تحریک ترکستان کے اہم کمانڈرز کو موجودہ تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈرز کے حوالے سے حفاظتی انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر کرم ایجنسی میں تنظیمی لائحہ عمل تیار کرلیا گیا۔

خدشہ ظاہر کیا جاتاہے کہ ان کا مقصد پاراچنار سمیت کرم ایجنسی بھر میں ایک بار پھر پرامن فضا کو خراب کرنا ہے۔

6718

ٹیگس: طالبان ، تحریک ، کرم ، داعش
نظرات بینندگان
captcha