افغانستان؛ سیمینار «پیغمبراسلام(ص)؛ پیامبر وحدت» کا انعقاد کابل میں

IQNA

افغانستان؛ سیمینار «پیغمبراسلام(ص)؛ پیامبر وحدت» کا انعقاد کابل میں

11:22 - December 25, 2015
خبر کا کوڈ: 3469099
بین الاقوامی گروپ: شیعہ سنی علما کی شرکت کے ساتھ «پیغمبراسلام(ص)؛ پیامبر وحدت» سیمینارمنعقد کیا گیا

ایکنا نیوز- کابل میں ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے ولادت با سعادت حضرت محمد مصطفی(ص) اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے «پیغمبراسلام (ص)؛ پیامبر وحدت» سیمینار منعقد کیا گیا جسمیں شیعہ سنی علما اور دانشور شریک تھے۔


مقررین نے سیمینار میں سیرت پیغمبر اکرم کو منارہ ہدایت قرار دیتے ہوئے امت اسلامی میں وحدت کو اہم ترین ضرورت قرار دیا۔


بارہ ربیع الاول کو اہل سنت کے علما کے مطابق یوم ولادت نبی اکرم (ص ) ہے جبکہ اکثر شیعہ علما سترہ ربیع الاول کو یوم ولادت قرار دیتے ہیں اس حوالے سے انقلاب اسلامی ایران کے بانی امام خمینی نے بارہ تا سترہ ربیع الاول کو ہفتہ وحدت منانے کا اعلان کیا اور پورے ہفتے کو جشن میلاد منایا جاتا ہے .

3468840

نظرات بینندگان
captcha