پاکستان۔ حضرت عیسی پیغمبر کی ولادت اور کرسمس کی خوشیاں جاری

IQNA

پاکستان۔ حضرت عیسی پیغمبر کی ولادت اور کرسمس کی خوشیاں جاری

10:39 - December 26, 2015
خبر کا کوڈ: 3469357
بین الاقوامی گروپ: انتہا پسندی اورتشدد سے ملک و قوم کا نقصان ہوگا۔ پادریوں کا امن و محبت پر تاکید

ایکنا نیوز- ملک بھر میں کرسمسں کے حوالے سے جشن اور عبادت کا سلسلہ جاری ہے ۔لاہور میں بھی ملک کے دوسرے شہروں کی طرح گرجا گھروں میں عبادات کا سلسلہ جاری رہا۔ گرجا گھروں میں ملکی سلامتی کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں، امن ،بھائی چارے اور محبت کا پیغام دیا گیا ۔

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت پر صبح سے ہی عبادات کا سلسلہ شروع ہوگیا،مقامی مسیحی برادری کے علاوہ بیرون ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک ہوئے، کرسمس کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کیساتھ خوشی کے گیت بھی گائے گائے،یوم ولادت بانی پاکستان کے حوالے سے ملک میں امن و امان کے قیام اور سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں۔

بشپ آف لاہور عرفان جمیل کا کہنا تھا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے بجائے ہمیں اپنے ملک کو پیار اور محبت کاگہوارہ بنانا ہے۔ مسیحی برادری کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہیے کہ خوشی کے اس موقع پر سب رنجشیں بھلا کر ایک ہو جائیں اور کرسمس کا تہوار خوب جوش وخروش سے منائیں۔

نظرات بینندگان
captcha