یمن میں ہیضہ کی بیماری میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2156 ہو گئی.

IQNA

یمن میں ہیضہ کی بیماری میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2156 ہو گئی.

8:48 - October 16, 2017
خبر کا کوڈ: 3503673
بین الاقوامی گروپ: یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات، خاص طور سے پینے کے پانی کے مراکز کے تباہ ہو جانے کے بعد، یمن میں ہیضے کی بیماری پھیل گئی ہے۔
یمن میں ہیضہ کی بیماری میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2156 ہو گئی.
ایکنانیوز- شفقنا- عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق اب تک یمن کے مختلف علاقوں میں آٹھ لاکھ پندرہ ہزار عام شہری ہیضہ کی بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل اس عالمی ادارے نے یمن میں پینے کے صاف پانی کے فقدان پر اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔

یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات، خاص طور سے پینے کے پانی کے مراکز کے تباہ ہو جانے کے بعد، یمن میں ہیضے کی بیماری پھیل گئی ہے اور یہ بیماری اب دیگر علاقوں میں بھی سرایت کرتی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے اور اب تک ہزاروں کی تعداد میں بے گناہ شہری شہید ہوچکے ہیں۔
نظرات بینندگان
captcha