کوئٹہ؛ شیعہ سنی علما نے جشن میلاد منایا/ امریکی اقدام کی شدید مذمت

IQNA

کوئٹہ؛ شیعہ سنی علما نے جشن میلاد منایا/ امریکی اقدام کی شدید مذمت

7:30 - December 09, 2017
خبر کا کوڈ: 3503912
بین الاقوامی گروپ - پریس کلب کویٹہ میں میلاد النبی(ص) کے حوالے سے 'سیرت النبی' سیمینار میں معروف شیعہ سنی علما اور دانشوروں کی شرکت

کوئٹہ؛شیعہ سنی علما نے جشن میلاد منایا/ امریکی اقدام کی شدید مذمت

 

ایکنا – پریس کلب کویٹہ میں میلاد النبی(ص)  کے حوالے سے 'سیرت النبی' کے شرکاء نے ٹرمپ کے فیصلے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے عالم اسلام کی وحدت کا مطالبہ کیا

اس سیمینار میں علماء نے حضرت محمد(ص) کی سیرت پر گفتگو کی اور انکی روش  کو کامیابی کا راستہ قرار دیا

 علما اور دانشوروں نے عالم اسلام میں اختلاف اور بعض ممالک کی استعماری سازش کو افسوسناک قرار دیا اور وحدت کو عصر حاضر میں اہم ترین ضرورت بیان کیا۔

کوئٹہ؛شیعہ سنی علما نے جشن میلاد منایا/ امریکی اقدام کی شدید مذمت

مولانا انوارالحق حقانی اور عبدالقدوس ساسولی  کا کہنا تھا کہ اس وقت دشمن کے مقابلے میں وحدت اور بیداری سے ہی مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

ایرانی کونسل جنرل محمد رفیعی نے ہفتہ وحدت کو امام خمینی (ره) کا کارنامہ قرار دیا اور کہا کہ دشمن داعش جیسی سازشوں سے اسلام کو نابود کرنے کے درپے ہیں اور اس وقت اسلام پر یلغار جاری ہیں لہذا صرف وحدت اور  محمد مصطفی (ص) کے پرچم تلے یکجا ہونا ہمیں نجات دلا سکتا ہے۔

ایرانی قونصلیٹ کے ثقافتی مرکز کے تعاون سے منعقدہ پروگرام میں ایرانی کونسل جنرل محمد رفیعی ، خانہ فرھنگ کے ڈایریکٹر، کوروش عقدائی ،جامعہ امام صادق کے پرنسپل حجت الاسلام جمعه اسدی ،امام جمعہ سید هاشم موسوی کے علاوہ

امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق هاشمی ، مولاناعبدالرحیم رحیمی ،خطیب گل مسجد، جمعیت علما اسلام بلوچستان کے عبدالقدوس ،اہل سنت کے امام جمعہ، انوار الحق حقانی ، معروف لکھاری امان اللہ شادیزیی، مفتی سنزر سعید اور دیگر اہم شخصیات شریک تھیں۔

کوئٹہ؛شیعہ سنی علما نے جشن میلاد منایا/ امریکی اقدام کی شدید مذمت

نظرات بینندگان
captcha