ٹرمپ کا فیصلہ اسرائیل کی نابودی کا آغاز ثابت ہوگا- نصراللہ

IQNA

ٹرمپ کا فیصلہ اسرائیل کی نابودی کا آغاز ثابت ہوگا- نصراللہ

7:57 - December 12, 2017
خبر کا کوڈ: 3503931
بین الاقوامی گروپ: سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ علاقے میں تکفیری جنگ میں کامیابیوں کے بعد ہم بیت المقدس اور مسجد اقصی پر توجہ دیں گے

ٹرمپ کا فیصلہ اسرائیل کی نابودی کا آغاز ثابت ہوگا- نصراللہ

 

ایکنا نیوز- العالم نیوزکے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن نصر اللہ نے امریکی سفارتخانہ کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے امریکی صدر کے فیصلہ کو اسرائیل کی نابودی اور فلسطینیوں کی وطن واپسی کا پیش خیمہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے عرب اور دنیائے اسلام کو اس حساس وقت میں فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا رہنا چاہیے۔

 

سید حسن نصر اللہ نے بیروت کے علاقہ ضاحیہ میں لبنانی عوام کے عظیم مظاہرے کی تعریف اور تجلیل کرتے ہوئے کہا کہ اس مظاہرے میں مخلص اور شریف ترین افراد نے شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ فلسطینی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور بیت المدس کی آزادی تک اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے۔

 

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے فلسطینیوں کی اپنے وطن واپسی کے حق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی وطن واپسی کا خواب بھی عنقریب محقق ہوجائے گا۔

 

سید حسن نصر اللہ نے فلسطینیوں کی فداکاری ، شجاعت اور ہمت کو داد دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا خیال تھا کہ اس کے اس فیصلے کے بعد دوسرے ممالک بھی اس کی پیروی کرتے ہوئے اپنے سفارتخانے بیت المقدس منتقل کردیں گےلیکن ایسا نہیں ہوا اورامریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزير اعظم نیتن یا ہو دنیا میں تنہا رہ گئے ہیں۔

 

سید حسن نصر اللہ نے عربی اور اسلامی ممالک کے عوام پر زوردیا کہ وہ اپنی بیداری کا ثبوت دیتے ہوئےفلسطینیوں اور بیت المقدس کی حمایت میں مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھیں۔

 

سید حسن نصر اللہ نے بحرین کے وفد کی اسرائیل کے دورے کی سرزنش اور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کا وفد بحرینی عوام کا نمائندہ نہیں بلکہ بحرین کے بادشاہ کا نمائندہ ہے جو خود اسرائیل کا حامی ہے۔

 

سید حسن نصر اللہ نے غزہ میں بحرینی وفد کو داخل ہونے کی اجازت نہ دینے کو فلسطینی عوام کی بیداری اور حق و باطل کی پہچان قراردیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام آج اچھی طرح منافقین کو پہچان رہے ہیں اب فلسطینیوں کو کوئی دھوکہ نہیں دےسکتا اور نہ ہی انھیں درہم و دینار کی لالچ دیکر خرید سکتا ہے۔

 

سید حسن نصر اللہ نے اسلامی اور عربی ممالک پر زوردیا کہ وہ اسرائیل کا اقتصادی بائیکاٹ کریں اور اس کے ساتھ سفارتی اور سماجی تعلقات کو منقطع کردیں۔

 

سید حسن نصر اللہ نے امریکہ سے فیصلہ واپس لینے کے عرب لیگ کے حالیہ مطالبہ کو کمزور مطالبہ قراردیتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ کو ایسا کام کرنا چاہیے تاکہ امریکی صدر کا یہ فیصلہ اسرائیل کی نابودی کا پیش خیمہ بن جائے۔انھوں نے کہا کہ عرب لیگ میں صرف عراق اور لبنان کے وزراء خارجہ کا خطاب ہی اہمیت کا حامل تھا۔

 

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہم فلسطین ، بیت المقدس اور مسجد اقصی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے ہم امام حسین (ع)کے ساتھ ہیں اس لئے ہم بیت المقدس کو ہر گز فراموش نہیں کریں گے۔

انکا کہنا تھا کہ اس سازش سے ملکر مقابلے کی ضرورت ہے جس کے لیے حزب اللہ پوری طرح تیار اور آمادہ ہے۔

3671731

نظرات بینندگان
captcha