ایکنا نیوز- العھد نیوز کے مطابق حزب اللہ رہنما شیخ نعیم قاسم نے جنوبی لبنان کے امام بارگاہ
«قبریخا» میں خطاب کرتے ہویے کہا کہ آج ہم امریکہ سے متعدد محازوں پر جنگ لڑرہے ہیں۔
انکا کہنا تھا: دنیا بھر میں مظالم ، فساد، فتنے اور بربادی کی پشت پر امریکی ہاتھ پوشیدہ ہے اور انکی خواہش ہے کہ وہ دنیا پر تسلط برقرار رکھ سکے۔
حزبالله لبنان کے رہنما کا کہنا تھا: امریکہ صرف مفادات دیکھتا ہے وہ کسی کے احترام کا قایل نہیں اور صرف اضافے دولت کے لیے سرگرداں ہے
یمن، عراق، فلسطین، شام، افعانستان اور حتی ونزوئلا میں واقعات سمیت تمام مسایل کے پیچھے امریکی مفادات نمایاں ہیں اور وہ اس کے لیے ایٹم بم کے استعمال تک سے گریز نہی کرتا۔
شیخ عیسی قاسم کا کہنا تھا: آج ہم نہ صرف عسکری بلکہ سیاسی، ثقافتی اور تمام شعبوں میں امریکہ سے روبرو ہیں اور تمام محازوں پر جنگ جاری ہے۔
نیوزی لینڈ واقعے پر بات کرتے ہویے انکا کہنا تھا کہ سب کو معلوم ہوگیا کہ قاتل ٹرمپ کے افکار سے متاثر ہے اور صھیونی مظالم بھی ٹرمپ کی حمایت اور افکار سے اثر لیتے ہیں ۔/