نایجیریا میں روزہ خوروں کی شامت

IQNA

نایجیریا میں روزہ خوروں کی شامت

11:27 - May 24, 2019
خبر کا کوڈ: 3506157
بین الاقوامی گروپ- کانو شہر کی شرعی پولیس روزہ داروں کو گرفتار کر رہی ہے۔

ایکنا نیوز- شرعی پولیس کے ترجمان آدامویحی نے اس حوالے سے کہا: صرف ان روزہ خوروں کو گرفتار کیا جاتا ہے جو مسلمان ہے اور غیر مسلم کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں۔

 

انکا کہنا تھا: بعض روزہ خور بیماری کا بہانہ اور بعض دیگر روزہ کے حوالے سے لاعلمی کا اظھار کرتے ہیں ۔

 

آدامو یحیی کا کہنا تھا کہ بہت سے گرفتار شدگان کو وارننگ کے بعد آزار کیا گیا ہے تاہم انہیں متنبہ کیا گیا کہ دوبارہ گرفتاری کی صورت نہیں انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

 

نایجیریا میں ایرانی مرکز کے مطابق کانو میں سال ۲۰۱۱ سے شریعت کا نفاز کیا گیا ہے جہاں شرعی احکامات پر عملدرآمد ضروری ہے اور پولیس اس حوالے سے نگرانی کررہی ہے۔

 

رمضان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ روزہ کھانا جرم ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں انہیں گرفتار کیا جائے گا۔/

3814189

نظرات بینندگان
captcha