فلسطینی حافظ پہلی بار اردن مقابلوں میں شریک

IQNA

فلسطینی حافظ پہلی بار اردن مقابلوں میں شریک

13:01 - June 16, 2019
خبر کا کوڈ: 3506240
بین الاقوامی گروپ- اردن کے ہاشمی قرآنی مقابلوں میں پہلی بار قدس شریف کے حافظ کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے factjo.com؛  کے مطابق قرآنی مقابلوں کے افتتاحی تقریب میں اردن کے وزیر اوقاف عبدالناصر ابوالبصل شریک تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا: قرآنی مقابلوں کا مقصد قرآنی اخلاق اور تعلیمات کو معاشرے میں عام کرانا ہے اور جب تک قرآن معاشرے میں حاکم رہے گا وہ معاشرہ خیر و سلامتی میں رہے گا۔

وزیر اوقاف اردن کا کہنا تھا: اس سال پہلی بار مقابلوں میں قدس شریف کے قرآء شریک ہیں اور امید ہے کہ اگلا مقابلہ بیت المقدس میں منعقد ہوگا۔

ستائیسویں هاشمی قرآنی مقابلہ «حفظ ہمراہ تلاوت» کے منعقد کیا گیا ہے جسمیں اٹھتیس ممالک کے انتالیس نمائندے شریک ہیں۔

اردن کے حاتم جميل السحيمات ججز کمیٹی کی سربراہی کررہا ہے جبکہ لبنان کے «علي حسين العزاوی» انڈونیشیاء کے «سيد عقيل حسين المنور» اور اردن کے  «مأمون عمر الشمالی»، «سميح خالد أحمد عثامنه»، «شيخ يوسف محمد عطا صيداوی» اور «مراد نواف الرفاعی» دیگر ججز میں شامل ہیں۔

مقابلے پانچ دن تک جاری رہیں گے جنمیں پانچ بہترین قرآء کا انتخاب کیا جائے گا۔

محمدرسول تکبیری ایرانی نمایندگی کررہا ہے جبکہ مقابلوں کی اختتامی تقریب ہفتے کے آخر میں منعقد ہوگی۔/

آیین افتتاحیه مسابقات بین‌المللی قرآن اردن به روایت تصاویر
 
3819661

نظرات بینندگان
captcha