لبنان؛ دهشت گردی سے مقابلے کے لیے شیعه-سنی علما کی کمیٹی بنانے کا مطالبہ

IQNA

لبنان؛ دهشت گردی سے مقابلے کے لیے شیعه-سنی علما کی کمیٹی بنانے کا مطالبہ

7:51 - January 31, 2016
خبر کا کوڈ: 3500207
بین الاقوامی گروپ: لبنانی علما نے سعودی عرب میں مسجد امام رضا(ع) پر حملے کی مذمت کرتے هوئے نجف،قم اور الازھر کے اسلامی مراکز سے مطالبه کیا که دهشت گردی سے مقابلے کے لیے کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے

ایکنا نیوز- آران نیوز کے مطابق الاحساء میں شیعه مسجد پر حملے کے خلاف لبنانی علما نے مظاهره کیا اور کها که خدا کے گھر پر حمله تکفیریوں کا بدترین اقدام هے

لبنانی علما نے وحشیانه حملے کی مذمت کرتے هوئے کها که ان تکفیری گروپوں کو سعودی عرب کی حمایت حاصل هے اور اس حوالےسے ضروری هے که سعودی عرب اپنا موقف واضح کرے

علما کا کهناتھا که جب تک مدارس میں تکفیری نصاب اور دیگرفرقوں کی تکفیرکا عمل جاری رهے گا دهشت گردی کا خاتمه ممکن نه هوگا

علما کا کهنا تھا که سعودی مفتیوں کو واضح کرنا هوگا که کیا یه دهشت گرد هیں یا شهید جو بیگناہ لوگوں کو خاک وخون میں نهاتے هیں

علما نے مطالبه کیا که نجف –قم اور الازھر کے اسلامی مراکز اپنے شرعی فرض انجام دیتے هوئے مشترکه لایحه عمل اختیار کریں اور واضح طور پر فتوی اورحکم دیں که دیگر مذاهب پر حمله اور توهین حرام هے

علماء نے الاحساء کے عوام سے صبر واستقامت سے پرامن رهنے کا بھی مطالبه کیا ۔

نظرات بینندگان
captcha