عراق نمایندے کی یاد داشت / سلیمانی مجاہدین میں سب سے آگے ہوتے

IQNA

عراق نمایندے کی یاد داشت / سلیمانی مجاہدین میں سب سے آگے ہوتے

10:12 - July 06, 2020
خبر کا کوڈ: 3507876
تہران(ایکنا) رکن پارلیمنٹ احمد الاسدی نے داعش کو استعماری طاقتوں کا آلہ کار قرار دیتے ہوئے کہا کہ شهید سلیمانی جنگ میں سب سے آگے ہوتے تھے۔

عراق رکن پارلمینٹ اور«السند الوطنی» پارلیمنٹری گروپ کے سربراہ احمد الاسدی، نے  المیادین نیوز سے گفتگو میں شہید کمانڈروں کے کردار پر عراق کی آزادی کے حوالے سے روشنی ڈالی۔

انکا کہنا تھا کہ داعش خطے میں امریکی حمایت سے اسرائیل کے لیے کام کررہی تھی اور انہوں نے شام کے بعد عراق کا رخ کیا: انکا کہنا تھا کہ بعض عرب ممالک بھی اس حوالے سے داعش کے ساتھ شامل تھے اور عراقیوں کا خون بہانے میں انکا ہاتھ ہے۔

 

الاسدی کا کہنا تھا کہ اکثر علاقوں میں اہل سنت تھے مگر دہشت گردوں نے انکو چن چن کر قتل کردیا۔.

 

انہوں نے فلوجه اور موصل پر داعش کے تسلط کے حوالے سے کہا: بغداد کی جانب دہشت گردوں کی آمد روکنے کے لیے مجاہدین آگے بڑھیں اور ان میں شهید قاسم سلیمانی اور ابومهدی المهندس سرفہرست شامل تھے.

عراقی رکن پارلیمنٹ نے شهید سلیمانی کی عراق میں ذمہ داریوں کے حوالے سے کہا: شهید سلیمانی جنگوں میں عام مجاہدین سے آگے ہوتے اور حساس مقامات کی نشاندہی کرتے. ہم نے کبھی محسوس نہیں کیا کہ وہ ایک غیر عراقی ہے۔عراق نمایندے کی یاد داشت / سلیمانی مجاہدین میں سب سے آگے ہوتے

الاسدی کا کہنا تھا کہ شهید سلیمانی کبھی ایک غیر ملکی کمانڈر کی طرح حکم نہیں دیتا تھا اور عام مجاہدین کی طرح عمل کرتا.

انکا کہنا تھا کہ ابومهدی المهندس اور شهید سلیمانی اہل سنت سے بھی محبت کرتے تھے اور ابو مھدی اہل سنت کے دربدر مہاجرین کے بچوں سے شفقت سے پیش آتے اور انکی ماوں کے گریہ کے ساتھ وہ بھی اشک بہاتے تھے اور شهید سلیمانی بھی اکثر ان لوگوں سے ملنے جاتے تھے۔/

عراق نمایندے کی یاد داشت / سلیمانی مجاہدین میں سب سے آگے ہوتے

3908719

 

نظرات بینندگان
captcha