ناِیجیریا میں شیخ «زکزاکی» کے حق میں اور انکو مسلسل بیماری میں قید بیجا کے خلاف دارالحکومت میں بڑے مظاہرے کیے گیے۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں شیخ زکزاکی کی تصاویر اٹھائے تھے اور انکی آزادی کے لیے نعرے لگا رہے تھے۔
مظاہرین میں مردوں کے علاوہ بڑی تعداد میں خواتین بھی شریک تھیں جو شهر «ابوجا» میں مظاہرہ کررہی تھیں۔
شیخ زکزاکی کو سال ۲۰۱۵ میں انکے سینکڑوں ساتھیوں اور زوجہ کے ہمراہ شدید زخمی کرکے گرفتار کرلیا گیا تھا۔
شیخ زکزاکی کی گرفتاری کے بعد سے مسلسل نایجیریا کے اندر اور ملک کے باہر انکے چاہنے والے انکی آزادی کے لیے مظاہرہ کررہے ہیں۔/