نسل پرست امریکی حکومت کی مذمت اور عوام کی حمایت کرتے ہیں- رھبر معظم کا پیام حج

IQNA

نسل پرست امریکی حکومت کی مذمت اور عوام کی حمایت کرتے ہیں- رھبر معظم کا پیام حج

15:33 - July 29, 2020
خبر کا کوڈ: 3508005
تہران(ایکنا) مغربی ایشیائی ممالک میں امریکہ کی فوجی موجودگی ویرانی ، تباہی اور پسماندگی کا سبب ہے اور نسل پرست امریکی حکومت کے مقابلے میں امریکی عوام کی حمایت کرتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اپنے پیغام میں وحدت اسلامی پر تاکید اور مغربی ایشیائی ممالک میں امریکہ کی فوجی موجودگی اس خطے میں ویرانی ، تباہی اور پسماندگی کا سبب قرار دیا اور امریکہ واسرائیلی سازشوں کے مقابلے میں فلسطین کی حمایت پر زور دیا۔

رھبرمعظم کے پیغام میں کا متن کچھ یوں ہے:

بسم‌الله‌الرحمن‌الرحیم

والحمدلله رب العالمین و صلی الله علی محمد و آله الطاهرین و صحبه المنتجبین

و من تَبِعَهُم باِحسانٍ الی یوم الدین

حج کا موسم جو مسلمانوں کی عزت و سربلندی کا موسم ہے اس سال حسرت و یاس کی تصویر بن چکا ہے اور حج پر نہ جانے والے اشک و آہ سے افسوس کا اظھار کررہے ہیں۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال حج کے محدود پیمانے پر منعقد ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ہمیں خانہ کعبہ کی غربت کا احساس ہے اور ہمارے دل اس صورتحال میں بھی خانہ کعبہ کے پاس ہیں۔ ان شا اللہ ہم سب پہلی شان و شوکت کے ساتھ  آئندہ سال حج کا فریضہ ادا کریں گے۔

 

رھبر معظم نے کہا کہ بعض ممالک جنمیں بعض خود کا خادم حرمین بھی کہلا تے ہیں وہ حج کے اصل روح سے بے خبر امت کی سربلندی اور کامیابی کے لیے استعمار کے مقابلے میں خاموش انکی خوشنودی کی کوشش کرتے ہیں۔

 

رھبر معظم کا کہنا تھا کہ حج کو اسی وجہ سے حج ابراھیمی کہا جاتے ہیں کہ یہ اسلامی شان و شکوہ کی علامت اور درسگاہ ہے اور اسی کے مطابق امام خمینی نے ایران میں قیام کیا اور انقلاب کامیابی سے سرفراز ہوا۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حجاج بیت اللہ الحرام کے نام اپنے پیغام میں فرمایا: مغربی ایشیائی ممالک میں امریکہ کی فوجی موجودگی ویرانی ، تباہی، بربادی  اور پسماندگی کا سبب بن گئی ہے۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت و بربریت کے مقابلے میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی ، فلسطینی مسلمانوں ، یمن کے مظلوم اور ستمدیدہ مسلمانوں نیز دنیا کے دیگر علاقوں میں ظلم و ستم کا سامنا کرنے والے مظلوم مسلمانوں کی حمایت  پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: بعض اسلامی ممالک کے سربراہان اپنے شخصی اور ذاتی مفادات کے لئے  اسرائيل کی غاصب اور ظالم حکومت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا کر فلسطینیوں کی زخموں پر نمک چھڑکتے ہیں۔

رھبر معظم نے اس آیت کے حوالے سے کہا : وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِیعًا وَلَا تَفَرَّقُوا..

قرآن وحدت پر حکم کرتا ہے اور  أَشِدَّاءُ عَلَی الْکُفَّارِ رُحَمَاءُ بَیْنَهُمْ : پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وَلَا تَرْکَنُوا إِلَی الَّذِینَ ظَلَمُوا، وَلَن یَجْعَلَ اللَّهُ لِلْکَافِرِینَ عَلَی الْمُؤْمِنِینَ سَبِیلًا، فَقَاتِلُوا أَئِمَّةَ الْکُفْرِ و لَا تَتَّخِذُوا عَدُوِّی وَعَدُوَّکُمْ أَوْلِیَاءَ را می‌طلبد، اور دشمن کی نشاندہی کرتے ہوئے فرماتا ہے: لا یَنْهَاکُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِینَ لَمْ یُقَاتِلُوکُمْ فِی الدِّینِ وَلَمْ یُخْرِجُوکُم مِّن دِیَارِکُمْ.. کا حکم دیتا ہے۔ لہذا ان قرآنی ہدایات کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بعض مسلم ممالک کے سربراہان کو اس ذلت آمیز رفتار سے پرہیز کرنے کی سفارش کی اور مغربی ایشیائی ممالک میں امریکہ کی فوجی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ کی مغربی ایشیائي ممالک میں فوجی موجودگی  اس خطے میں ویرانی ، تباہی اور پسماندگی کا سبب بن گئی ہے ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ہم امریکہ کے رونما ہونے والے حالات میں امریکہ کے مظلوم عوام کے ساتھ  ہیں اور امریکی حکومت کے نسل پرستانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہیں ۔

امام نے آخر میں امام زمانہ، امام راحل اور شہدا کو یاد کیا اور ان پر درود بھیجے اور امت کی سربلندی کے لیے دعا کی۔

3913419

 

نظرات بینندگان
captcha