نتین یاہو پر مقدمے کے لیے مظاہرہ

IQNA

نتین یاہو پر مقدمے کے لیے مظاہرہ

10:09 - June 15, 2021
خبر کا کوڈ: 3509561
تہران(ایکنا) اسرائیل میں نئی حکومت کے بعد قدس میں مظاہرہ ہوا جسمیں یہودیوں نے خوشی کا اظھار کرتے ہوئے نتین یاہو پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔

اسرائیل میں نفٹالی بنٹ کی گورنمنٹ بننے کے بعد ہزاروں یہودیوں نے قدس میں مظاہرہ کیا اور خوشی کے اظھار کے ساتھ نتن یاہو پر مقدمہ چلانے کا بھی مطالبہ کیا۔

 

بنٹ نے لاپیڈ کے ساتھ حکومت نے  مشترکہ طور پر بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انکی حکومت اختلافات اور مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے گا۔

 

سینکڑوں یہودیوں نے مظاہرے میں نئی حکومت کا اعلان اور نتین یاہو پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا۔

 

تل ابیب میں بھی ہزاروں مظاہرین نے نتین یاہو کی طرفی کا جشن منایا اور خدا حافظ بی بی کے نعرے لگائے۔

 

 حماس کا موقف

غزہ میں فلسطینی تنظیم (حماس) نے کہا کہ نئی حکومت کے مقابلے میں انکے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور وہ اس کو غاصب رژیم ہی کے طور پر دیکھے گا۔

 

تحریک کے ترجمان فوزی برهوم نے کہا ہے انتخابات کا مکرر ہونا اسرائیل کے داخلی انتشار کی نشانی ہے جس سے اسرائیل دوچار ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ تحریک فلسطینیوں کے حقوق پر مکمل تاکید کرتے رہے گی اور نئے افراد کی پالیسی حماس کے رد عمل کو طے کرے گی۔

 

حماس نے فلسطینیوں کو دعوت عام دی ہے کہ وہ آج پرچم ریلی کے مقابلے کے لیے مسجد الاقصی میں شرکت کو یقینی بنائیں۔/

3977511

 

نظرات بینندگان
captcha