یوکراین اپ ڈیٹ؛ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روس کے خلاف قرارداد منظور

IQNA

یوکراین اپ ڈیٹ؛ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روس کے خلاف قرارداد منظور

6:36 - March 03, 2022
خبر کا کوڈ: 3511413
تہران(ایکنا) جنرل اسمبلی میں ایک سو اکتالیس ووٹوں کے ساتھ روس کے خلاف قرار داد منظور کی گیی/ یوکرائن- روس مذاکرات دوبارہ موخر کردی گیی ۔

ایکنا نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف بھاری اکثریت سے قرارداد منظور کرتے ہوئے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین سے فوری طور پر اپنی افواج واپس بلا لے۔

 

یوکرین پر روس کے حملے کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں دو دن تک زبردست بحث ہوئی جس میں یوکرین کے سفیر نے روس پر نسل کشی کا الزام عائد کیا۔

 

جنرل اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد کے حق میں 193 میں سے 141 اراکین نے ووٹ دیا جبکہ چین اور پاکستان سمیت 35 اراکین نے ووٹنگ میں شرکت نہیں کی۔

 

مذکورہ قرارداد کے خلاف روس کے ساتھ ساتھ شام، شمالی کوریا، اریٹیریا اور بیلاروس نے ووٹ دیا۔

 

قرارداد میں یوکرین پر حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی جبکہ صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے جوہری افواج کو الرٹ رکھنے کے فیصلے کی بھی مذمت کی گئی۔

 

دوسری جانب مغربی ممالک کی جانب سے یوکراین کو ہتھیاروں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جس کی مدد سے یوکراین نے ہزاروں روسی فوجی مارنے کا دعوی کیا ہے تاہم روسی زرایع نے صرف پانچ سو فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے

4039988

 

نظرات بینندگان
captcha