سعودی عرب کے بہیمانہ جرائم پر اقوام متحدہ خاموش، صنعا کی کڑی نکتہ چینی

IQNA

سعودی عرب کے بہیمانہ جرائم پر اقوام متحدہ خاموش، صنعا کی کڑی نکتہ چینی

9:24 - May 16, 2022
خبر کا کوڈ: 3511868
یمنی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے صوبہ صعدہ میں عام شہریوں کے خلاف سعودی فوجیوں کے بہیمانہ جرائم کی مذمت کی ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ممبران پارلیمنٹ نے ملک کے شمالی علاقے میں عوام کے خلاف سعودی فوجیوں کے وحشیانہ جرائم اور تشدد پر اقوام متحدہ کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کے اداروں سے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

 اس بیان میں کہا گیا ہے کہ الرقو میں مہاجرین اور عام شہریوں کے خلاف بدترین جرائم کا ارتکاب اور جارحین کے ترجمان کی جانب سے اس کی تردید، سعودی حکومت کی پستی اور درندگی کی قلعی کھول دیتی ہے۔

 

یمن کے ممبران پارلیمنٹ نے اپنے بیان میں انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان جرائم کے دستاویزات تیار کرنے اور ذمہ داروں کو عالمی عدالت میں پیش کرنے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔

 

یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ صعدہ کے الرقو علاقے میں سعودی فوجیوں نے پچیس یمنی شہریوں پر وحشیانہ تشدد کیا ہے جس کے نتیجے میں سات افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ سعودی جارحین نے ان یمنی شہریوں کو کرنٹ اور واٹر بورڈنگ کے ذریعے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

نظرات بینندگان
captcha