سال کے آخر تک کئی ممالک کو قحط سالی کا سامنا ہوگا، اقوام متحدہ

IQNA

سال کے آخر تک کئی ممالک کو قحط سالی کا سامنا ہوگا، اقوام متحدہ

10:46 - June 25, 2022
خبر کا کوڈ: 3512141
انتونیو گوتریس نے روس اور یوکرین کی جنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وبا سے باہر آنے والی دنیا کو مزید کسی بحران میں نہیں جھونکا جا سکتا۔
ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ خوراک کی بڑھتی ہوئی کمی کے سبب کئی ممالک کو سال کے آخر تک قحط سالی کا سامنا ہوسکتا ہے جب کہ آئندہ برس صورت حال مزید خوفناک ہوگی۔
 
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے برلن میں موجود ترقی پذیر ممالک کے رہنماؤں کے نام ویڈیو پیغام میں روس اور یوکرین جنگ کے دنیا پر پڑنے والے اثرات کے حوالسے سے ہولناک انکشافات کیے ہیں۔
 
انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ کورونا وبا، ماحولیاتی تبدیلیوں اور غذائی قلت کے بحران سے دنیا بھر میں کئی ملین افراد پہلے ہی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ ایسے میں روس اور یوکرین کی جنگ نے ان مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
 
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے خبردار کیا کہ رواں برس کے آخر تک متعدد خطوں کو قحط سالی کا سامنا کرنا پڑے گا اور آئندہ برس یہ صورت حال مزید خوفناک ہو گی۔
 
انتونیو گوتریس نے روس اور یوکرین کی جنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وبا سے باہر آنے والی دنیا کو مزید کسی بحران میں نہیں جھونکا جا سکتا۔ یہ سب کے لیے نقصان دہ ہے./
نظرات بینندگان
captcha