طلبا و طالبات میں عیدِ غدیر تقریری مقابلے کا اہتمام

IQNA

طلبا و طالبات میں عیدِ غدیر تقریری مقابلے کا اہتمام

8:09 - July 02, 2022
خبر کا کوڈ: 3512201
علی ابن ابیطالب اسلامی مرکز کے تعاون سے مقابلے میں کوئٹہ شہر کے طلبا اور طالبات شرکت کرسکتی ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق عید غدیر کی مناسبت سے علی ابن ابیطالب اسلامک مرکز کے تعاون سے تقریری مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے جس میں صرف کوئٹہ شہر میں واقع اسکول کے طلباء و طالبات حصہ لے سکتے ہیں۔

  • تقریری مقابلہ میں ہر اسکول سے 3 شرکاء کو شرکت کی اجازت حاصل ہوگی۔
  • تقریری مقابلہ میں جماعت ہشتم ، نہم اور دہم کے طلباء و طالبات حصہ لے سکتے ہیں۔
  • تقریر کے متن کی تیاری کی زمہ داری شرکاء پر ہے۔
  • تقریری مقابلہ میں دو زبانوں (اردو اور فارسی) کی گنجائش رکھی گئی ہے۔
  • ہر تقریر کا دورانیہ 3 سے 5 منٹس پر مشتمل ہوگا، حتمی فیصلہ ججز کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
  • خواہشمند طلباء و طالبات کیلئے مقابلہ میں شرکت کرنے کیلئے داخلہ فارم پر کرکے اسکول ہذا کی اجازت کے ساتھ مقررہ وقت میں جمع کرنا لازمی ہے۔

عیدِ غدیر تقریری مقابلہ (انٹر اسکول)

انعامات

اول پوزیشن: 10000 روپے

دوم پوزیشن: 8000 روپے

سوم پوزیشن: 6000 روپے

اس کے علاوہ تمام شرکاء کیلئے اعزازی و شمولیتی سرٹیفیکیٹس

موضوعات میں طلبا و طالبات

غدیر روز تکمیل دین

غدیر و اتحاد امت

خطبہ غدیر میں علیؑ کی ولایت کا ثبوت

غدیر کیوں فراموش ہوا؟

غدیر و حکومتِ اسلامی

اہلِ تشیع کے نقطہِ نظر میں ولایت کا معنی و مفہوم

غدیر یوم اللہ اکبر ہے

علیؑ و عدالت

علیؑ اور اسلامی حکومت

حضرت علی علیہ السلام کی سیرت میں محتاجوں اور یتیموں کا دیکھ بھال پر تقریر کرسکتے ہیں۔

قوانین کے مطابق

تقریری مقابلہ میں صرف کوئٹہ شہر میں واقع اسکول کے طلباء و طالبات حصہ لے سکتے ہیں۔

تقریری مقابلہ میں ہر اسکول سے 3 شرکاء کو شرکت کی اجازت حاصل ہوگی۔

تقریری مقابلہ میں جماعت ہشتم ، نہم اور دہم کے طلباء و طالبات حصہ لے سکتے ہیں۔

تقریر کے متن کی تیاری کی زمہ داری شرکاء پر ہے۔

خواہشمند طلباء و طالبات رجسٹریشن اور مزید معلومات کیلئے مذکورہ مرکز پر رابطہ کریں۔

نظرات بینندگان
captcha