سوره نحل؛ بیشمار الھی نعمتوں کا بیان

IQNA

قرآنی سورے/ 16

سوره نحل؛ بیشمار الھی نعمتوں کا بیان

8:05 - July 03, 2022
خبر کا کوڈ: 3512215
خدا کی بیمشار نعمتیں ہماری اطراف بھری پڑی ہیں جن کے بارے میں کچھ لوگ سوچتے ہیں اور بعض کی توجہ ہی نہیں ہوتی، سورہ نحل ان آیات کی طرف اشارہ کرکے ہمیں فکر و بندگی کی دعوت دیتا ہے۔

ایکنا نیوز- سوره نحل قرآن کا سوالوں سورہ ہے ۔ اس مکی سورہ میں 128 آیات ہیں جو قرآن کے  ۱۴ پارے میں موجود ہے۔ ترتیب کے حؤالے سے رسول اسلام(ص) پر نازل ہونے والا یہ سترواں سورہ ہے۔

اس سورے کا معروف نام سوره نحل ہے اور اسکی وجہ یہ ہے کہ اس سورہ کی آیت 67 میں شھد کی مکھی کا ذکر ہے تاہم اس سورہ میں کافی نعمتوں کا بیان ہے مگر شہد کی مکھی کی حیرت انگیز نعمت کا بطور خاص ذکر ہے اور اس مخلوق کی بعض خاصیتوں کو پیش کی گیی ہیں۔

سورہ نحل کا مرکز و محور نعمتوں کو بیان کرنا ہے ان نعمتوں میں بارش، سورج کی کرنیں، مختلف پودوں اور حیوانوں کا ذکر موجود کیا گیا ہے اور انسانوں کو شکر کرنے، ہدایت کی طرف آنے، غور وفکر کرنے اور حق کو تسلیم کرنے کی بات کی گیی ہے۔

ایک اور حصے میں مختلف اسلامی احکامات جیسے عدل و احسان، ھجرت و جہاد، فحشاء سے دوری، منکرات و ظلم و ستم سے دوری، عہد شکنی سے پرہیز اور نعمتوں کے شکر کرنے پر تاکید کی گیی ہے۔

اسی حوالے حضرت ابراھیم جو توحید کا ہیرو اور شکرگزار بندوں میں شمار ہوتا ہےانکی مثال پیش کی گیی ہے، شراب کی حرمت، مردار گوشت، سور کا گوشت و خون جیسے احکامات بھی اس میں موجود ہیں۔

ایک اور اہم مسئلہ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے وہ ہے ہفتے کے دن کا یہودیوں پر احترام، اس موضوع پر آیت ۱۲۴ میں تاکید کی گیی ہے. اس آیت کے مطابق ہفتے کے دن کو یہودیوں کے لیے چھٹی کا دن مقرر کیا گیا ہے۔ اس معاملے پر گرچہ کچھ یہودیوں نے پابندی دکھائی تاہم بعض دیگر نے اس کا لحاظ نہ رکھا اور انکو نتیجے میں سزا ملی۔/

متعلق خبر
نظرات بینندگان
captcha