واقعہ عاشورا سمجھنے میں سوره یس کی اہمیت

IQNA

واقعہ عاشورا سمجھنے میں سوره یس کی اہمیت

9:39 - August 04, 2022
خبر کا کوڈ: 3512442
سوره یس میں ایسے مضامین ہیں جن سے تاریخی حقایق سمجھنے میں بہت مدد ملتی ہے تاکہ حق کی حمایت میں ہم درست راستے کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں۔

ایکنا نیوز- انسان کو ایسے وسائل کی ضرورت ہے جن سے بہترزندگی کو سمجھا جاسکے اور اگر انسان مسلمان یا مومن ہے تو قرآنی آیات سے ایسے مانوس ہونا چاہیے کہ زندگی کے اہم مواقعوں پر درست عمل کرسکیں۔

محرم میں عاشورا کا واقعہ رونما ہوا ہے جسمیں ہم حضرت مسلم بن عقیل جیسی ہستی کو یاد کرتے ہیں جو امام کے سفیر کے طور پر کوفہ کی سمت عازم کیے جاتے ہیں۔

سفیر یا رسول وہ ہوتا ہے جو کافی اختیارات کے حامل ہوتے ہیں جو بھیجنے والے کی طرف سے حاصل کرتے ہیں۔

امام حسین(ع) نے انہیں بھیجا تاکہ وہ سنے اور دیکھے کہ حالات کیسے ہیں ، لوگ انہیں سفیر امام کے طور پر پہچان لیں اور اس کی اطاعت کریں جیسے امام حسین کی اطاعت کرتے ہیں، ان سے جو ہوا وہ سورہ یاسین سے سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔

 

سوره مبارکه یس میں رسولوں کے نمایندوں سے لوگوں کے سلوک کی بات کی گیی ہے اور انکی مذمت کی گیی ہے جو رسولوں کے مقابل گردن کشی کرتے ہیں، ان آیات میں یوں کہا گیا ہے:

«إِذْ أَرْسَلْنَا إِلَيْهِمُ اثْنَيْنِ فَكَذَّبُوهُمَا فَعَزَّزْنَا بِثَالِثٍ فَقَالُوا إِنَّا إِلَيْكُمْ مُرْسَلُونَ»(یس، 14)

یعنی ان میں تیسرے نمایندے سے انکو عزیز رکھا، شہر کے مضافات سے ایک یہاں آتے ہیں مگر لوگ ضد بازی اور مخالفت کا مظاہرہ کرتے ہیں، اگرچہ رسول ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں اور ایک شخص آتا ہے اور کہتا ہے میں انکی باتوں کو مانتا ہوں۔۔۔ اور ظاہرا نوبت یہانتک پہنچتی ہے کہ اس کو شہید کردیا جاتا ہے۔

اس حصے میں اہم نکتہ یہ پوشیدہ ہے جیسے کوفہ کے لوگ اور جناب مسلم کے واقعے میں قابل مقایسہ ہے اور یہ سورہ یاسین میں پوشیدہ ہے۔

امید ہے کہ اگر یہ تاریخ دوبارہ تکرار ہوتی ہے اور واقعہ کربلا جیسا واقعہ رونما ہوتا ہے تو جان لیں گے کہ اگر مسلم کے ہم روبر ہو تو کیا کرنا چاہیے، وہ جس کی اطاعت واجب ہے اور سورہ یاسین کی روشنی میں انکی پیروی کرنی ہوگی۔/

* قرآن فھمی کے ماہر کاظم رجبعلی کی گفتگو سے اقتباس

نظرات بینندگان
captcha