خانہ کعبہ کے اطراف سے حفاظتی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

IQNA

خانہ کعبہ کے اطراف سے حفاظتی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

9:43 - August 04, 2022
خبر کا کوڈ: 3512443
تہران ایکنا- خانہ کعبہ کے اطراف سے حفاظتی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، زائرین حجر اسود کو بوسہ دے سکیں گے+ تصاویر

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہ حرمین شریفین انتظامیہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کا کہنا ہے کہ ایوان شاہی نے خانہ کعبہ کے اطراف رکاوٹیں ہٹانے کی منظوری دے دی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ  اب زائرین مقام ملتزم پر دعائیں کرسکیں گے اور حجر اسود کو بوسہ بھی دے سکیں گے۔

 

اس کے علاوہ زائرین حطیم میں نوافل بھی ادا کرسکیں گے اور تمام اسٹاف زائرین کی بھرپور معاونت پر مامور ہیں۔

 

واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث حفاظتی انتظامات کے تحت  خانہ کعبہ کے اطراف عارضی بیریئرز لگا دیے گئے تھے۔

 

 

 

4075499
نظرات بینندگان
captcha