حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کی اجتماعی عزاداری

IQNA

حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کی اجتماعی عزاداری

13:06 - August 06, 2022
خبر کا کوڈ: 3512451
سات محرم الحرام کی شب حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن قدس میں اردو زبان زائرین کی اجتماعی عزاداری و ماتم داری کا انعقاد کیا گیا۔

آستان قدس رضوی نیوز کے مطابق محرم الحرام کی مناسبت سے حرم امام رضا علیہ السلام کے مختلف صحنوں میں مجالس و عزاداری کے کئی پروگرامز منعقد کئے گئے ہیں جن میں سے ایک پروگرام صحن قدس میں ہے جہاں پر ماتمی دستوں اور انجمنوں کو حرم امام رضا علیہ السلام کی جانب سے دعوت دی جاتی ہے اور ہر انجمن اپنی زبان اور ثقافت کے مطابق عزاداری و مجالس کا انعقاد کرتی ہے ،اسی مناسبت سے شب سات محرم الحرام کو حرم امام رضا علیہ السلام کے اردو زبان زائرین کو حرم رضوی کی جانب سے خصوصی طور پر عزاداری و ماتم داری کے لئے دعوت دی گئی تھی۔
اردو زبان زائرین کی کثیر تعداد رواق غدیر میں نماز مغربین جماعت کے ساتھ ادا کرنے کے بعد’’یا حسین یا حسین ‘‘ کی صدا پر ماتم کرتے ہوئے صحن قدس پہنچی جہاں پر پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس میں حرم امام رضا علیہ السلام کے قاری قرآن نے تلاوت فرمائی،تلاوت قرآن کریم کے فوراً حرم مطہر رضوی کے اردو زبان خطیب حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر فاضل علی فاضل صاحب نے ’’معرفت امام ‘‘ کے موضوع پر خطاب فرمایا، مجلس کے اختتام پر ماتم داری بھی ہوئی اورزائرین کو حرم امام علی رضا علیہ السلام کے متبرک دسترخوان پر غذا تناول کرنے کے لئے  دعوت نامہ بھی دیا گیا۔
اردو زبان زائرین کےاس  پروگرام کو باقاعدہ طور پراسلامی جمہوریہ ایران کے ٹی وی چینلز پر بھی نشر کیا گیا۔
یہاں یہ بات قابل توجہ ہے کہ ہر رات حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق غدیر میں اردو زبان زائرین کے لئے  مجلس عزا منعقد کی جاتی ہے جس میں زائرین کی کثیر تعداد شرکت فرماتی ہے۔ 

نظرات بینندگان
captcha