سوره نور میں خدا کی خوبصورت ترین توصیف

IQNA

قرآنی سورے/ 24

سوره نور میں خدا کی خوبصورت ترین توصیف

9:00 - August 10, 2022
خبر کا کوڈ: 3512473
خدا کی تعریف کا ایک خوبصورت ترین انداز سورہ نور میں دیکھا جاسکتا ہے جہاں دیگر موضوعات کے علاوہ خاندانی اور اجتماعی زندگی بھی موضوع بحث ہے۔

ایکنا نیوز- سوره نور قرآن مجید کا چوبیسواں سورہ ہے اس مدنی سورہ میں 64 آیات موجود ہے جو قرآن کے اٹھارویں پارے میں موجود ہے۔ ترتیب نزول کے حوالے سے یہ ایک سو تین نمبر پر قلب رسول گرامی اسلام پر نازل ہوا ہے۔

اس سورہ کو نور نام دینے کی وجہ اس میں سات بار کلمہ نور کا آنا ہے اور اس میں آیت نور کے عنوان سے ایک آیت معروف ہے  اور اس پر مفسرین نے مکرر علمی انداز سے بحث کیا ہے۔

اس سورے کی آیت 35 میں بہترین انداز میں خدا کے نور ہونے پر بات کی گیی ہے: «اللَّهُ نُورُ‌ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْ‌ضِ مَثَلُ نُورِ‌هِ کمِشْکاةٍ فِیهَا مِصْبَاحٌ الْمِصْبَاحُ فِی زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ کأَنَّهَا کوْکبٌ دُرِّ‌ی یوقَدُ مِن شَجَرَ‌ةٍ مُّبَارَ‌کةٍ زَیتُونَةٍ لَّا شَرْ‌قِیةٍ وَلَا غَرْ‌بِیةٍ یکادُ زَیتُهَا یضِیءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ‌ نُّورٌ‌ عَلَی نُورٍ‌ یهْدِی اللَّهُ لِنُورِ‌هِ مَن یشَاءُ وَیضْرِ‌بُ اللَّهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ وَاللَّهُ بِکلِّ شَیءٍ عَلِیمٌ: خدا آسمانوں اور زمین کا نور ہے ایسا نو جو چراغ کی مانند ہے اور اس چراغ کو جو شیشے میں ہے ایسا شیشہ جو درخشاں ہے ایسے مبارک درخت سے جو زیتونی ہے نہ شرقی نہ غربی، روشن کیا گیا ہے۔ نزدیک ہے کہ جس کے روغن گرچہ اس میں آگ نہ پہنچی، روشنی دیتا ہے، روشنی پر روشنی، خدا جس کو چاہتا ہے اپنے نور سے ہدایت کرتا ہے اور اس مثال کو خدا لوگوں کے لیے بیان کرتا ہے اور وہ دانا ہے».

 

اس سورے میں اجتماعی اور خاندانی زندگی کے اصول اور احکام بیان کیے گیے ہیں، آیات 2 تا 8 میں احکامات موجود ہیں اور بعض مفسرین کے مطابق ان آیات میں اجتماعی مشکلات کے حل کے ساتھ ایمان و نفاق کی نشانی بیان ہوا ہے۔

اجتماعی امور میں خود پسندی کو ترک کرنا، مشورے اور ہم فکری ، ایک رہبر یا پیشوا کی ضرورت اجتماعی زندگی میں، ایمان و تسلیم کی روح، اجتماعی امور میں یکجا ہوکر کام کرنے کرنے کی اہمیت پر تاکید کی گئی ہے۔

 

مرد و زن کے تعلقات پر احکام اور قوانین، زنا اور اس کی سزا پر بات ہوئی ہے اور اسی طرح کسی پر زنا کی تہمت سے پرہیز، حجاب کی اہمیت پر خواتین سے بات کی گیی ہے۔

اس سورہ میں شادی یا ازواج اور شرائط ازواج اور اصول و ضوابط کے امور پر بیانات موجود ہیں اور خواتین کی پوشش یا حجاب اور آداب وغیرہ پر اشارہ کیا گیا ہے۔/

متعلق خبر
نظرات بینندگان
captcha