قرآنی تعلیمی مراکز کے ڈیٹا بینک کا قیام

IQNA

امارات طلبا قرآنی نشست:

قرآنی تعلیمی مراکز کے ڈیٹا بینک کا قیام

9:28 - September 25, 2022
خبر کا کوڈ: 3512787
ایکنا تہران- قرآن کریم تعلیمی مراکز کی نشست میں ایک ڈیٹا بینک کے قیام پر تاکید کی گیی ہے۔

ایکنا نیوز- امارات نیوز ایجنسی کے مطابق ڈیٹا بینک میں علمی بورڈز کی معلومات، انکی خصوصیات اور مہارتوں کو باریک بینی سے جمع آوری کی جائے گی۔

قرآنی کالجز کی نشست جو امارات کے القاسمیہ قرآنی کالج کے تعاون سے منععقد کی گیی ہے اس میں حفظ و علوم قرآنی کی ترویج کے لیے جدید ٹیکنالوجی  سے استفادے، تفسیر و قرآت اور ماہرین کی معلومات جمع کرنے کا اہتمام ہوگا۔

 

مذکورہ  نشست «تدریس قرآن کریم کی روش عصر حاضر میں» کے عنوان سے منعقد ہوئی جسمیں القاسمیہ یونیورسٹی کے سربراہ  جمال الطریفی، ڈائریکٹر عواد الخلف مدیر مسجد النبی قرآء کے سربراہ ابراهیم الاخضر، جمهوری اسٹونی کے مفتی اور دیگر مذہبی اور قرآنی شخصیات مختلف ممالک سے شریک تھیں۔

 

قرآن کریم کالج کے سربراہ عبدالکریم عثمان نے اس نشست اور پیش کیے گیے آئیڈیاز کو بہترین قرار دیتے ہویے کہا: محققین کے ساتھ علمی نشست میں دیگر ممالک کے محققین سے بات چیت کی گیی ہے اور سعودی عرب، مراکش، امارات اور سوڈان کے ماہرین کے ساتھ مزید نشست منعقد ہوگی۔

 

4087592

نظرات بینندگان
captcha