اسلام میں مسجد کی اهمیت

IQNA

اسلام میں مسجد کی اهمیت

9:32 - September 29, 2022
خبر کا کوڈ: 3512817
اسلام میں مسجد کی خاص اہمیت ہے جو اگرچہ عبادت کا مرکز ہے تاہم تاریخ سے ثابت شدہ ہے کہ مسجد اجتماعی اور سیاسی سرگرمی میں بھی فعال رہی ہے۔

ایکنا نیوز- مسجد کا لفظ قرآن میں 28 بار آیا ہے جنمیں سے بائیس مفرد اور چھ جمع کے صیغے میں استعمال ہوا ہے۔

ان آیات میں مساجد کی اہمیت، مسجد الحرام اور مسجد النبی کی  فضیلت اور مسجد الاقصی اور مسجد اصحاب کھف کی طرف اشارہ ہوا ہے۔

مسجد کو خدا کا گھر کہا گیا ہے جہاں یاد الہی کے لیے عبادت کی جاتی ہے : «وَأَنَّ الْمَسَاجِدَ لِلَّهِ فَلَا تَدْعُوا مَعَ اللَّهِ أَحَدًا: مساجد خدا کے لیے مخصوص ہے پس خدا کے سوا کس کو مت پکارو» (جن/ 18). مفسرین کے مطابق مسجد وہ جگہ یا مکان ہے جو خدا کی عبادت کے لیے بنایا جاتا ہے.

آیات و روایات، کے مطابق مکہ میں خانہ کعبه پہلا مکان ہے زمین پر جسکو خدا کی عبادت کے لیے بنایا گیا: «إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَّةَ مُبَارَكًا وَهُدًى لِلْعَالَمِينَ: حقیقت میں پہلی جگہ جو [عبادت] لوگوں کے لیے بنایا گیا وہی ہے جو مكه است میں مبارک اور [باعث] هدايت ہے» (آل عمران/ 96).

اللہ تعالی نے مسجد کو فضیلت دیکر اپنے لیے مخصوص کیا تاکہ دیگر مکانوں سے اسکی خصوصیت منفرد رہے اور یہ علامتی مکان ہے جس پر خدا کی خاص توجہ ہے اور یہاں پر مسلمانوں کی بہتری کے لیے کام ہوتے ہیں۔

لہذا مساجد ایمان و تقوی اور عبادت کی مقدس جگہ ہے، لہذا دشمن کوشش کرتے ہیں کہ لوگوں کو مساجد سے روکے کیونکہ مسجد ہمیشہ وحدت و یکجہتی کا مرکز رہی ہےاور ظالموں سے مقابلے کا میدان، اسی لیے ظالم حکام مساجد کو خطرہ تصور کرتے ہیں اور ایسی سازش کرتے ہیں کہ لوگ مسجد جانے سے خوف محسوس کریں، خدا نے ان افراد کو ظالم ترین افراد قرار دیا ہے:

« وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ مَنَعَ مَسَاجِدَ اللَّهِ أَنْ يُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ وَسَعَى فِي خَرَابِهَا: کون ہے ظالم جو لوگوں کو مسجد نہ جانے دے جہاں خدا کا نام لیا جاتا ہے اور مساجد کو ویران کرنے کی کوشش کریں» (بقره/ 114).

نظرات بینندگان
captcha