ختم قرآن کی محفل مسجدالاقصی میں+ ویڈیو

IQNA

ختم قرآن کی محفل مسجدالاقصی میں+ ویڈیو

8:36 - December 13, 2022
خبر کا کوڈ: 3513347
ایکنا تھران- «المصطفی» ختم قرآن محفل بادشاہ اردن کی دعوت پر مسجدالاقصی میں منعقد ہوئی.

ایکنا- نیوز ایجنسی  samanews.ps،کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اس ختم قرآن پروگرام کی افتتاحی تقریب میں شریک تھے اور انہوں مسجد الاقصی کے قرآنی نسخے کو بادشاہ اردن ملک عبداللہ دوم کو تحفے میں پیش کیا۔

بادشاہ اردن کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے انکی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا: ختم قرآن مصطفی کی محفل سے مسجد الاقصی میں مسلم موجودگی کو تقویت ملے گی۔

 

ختم قرآن «المصطفی» کی ویڈیو ملاحظہ کیجیے جسمیں محمود عباس اور ملک عبدالله دوم حاضر ہیں

 

ویڈیو کا کوڈ
 

اوقاف قدس اور مسجد الاقصی امور کے ڈائریکٹر محمد عزام کا اس بارے کہنا تھا: ختم قرآن محفل کی نشست مسجدالاقصی کی مضبوطی پروجیکٹ کا حصہ ہے جو اسلامی اور مسجد الاقصی تشخص کی حمایت کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

انکا کہنا تھا: اس پروجیکٹ میں دنیا کے ؐمخیرین کو موقع ملے گا کہ وہ قدس میں قرآء کی حوصلہ افزائی کریں، اس پروگرام میں دس خواتین اور دس مرد قرآء کا گروپ مسجد الاقصی کے صحن میں صبح اور عصر کے اوقات میں ہفتے کے سارے دنوں میں مسلسل قرآن کی تلاوت کریں گے۔/

 

4106340

نظرات بینندگان
captcha