سوئیڈن میں قرآن سوزی کی شدید مذمت

IQNA

سوئیڈن میں قرآن سوزی کی شدید مذمت

8:01 - January 23, 2023
خبر کا کوڈ: 3513652
ایکنا تھران- اسلامی ممالک نے راسموس پالودان، سیاستمدار افراطی دانمارکی در آتش زدن یک نسخه از قرآن کریم در مقابل ساختمان سفارت ترکیه در استکهلم، پایتخت سوئد را محکوم کردند.

ایکنا- اردن نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے ترجمان دفترخارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، جواظہار رائے کی آزادی کے ضمن میں نہیں آتا۔

 

مزید کہا کہ اس طرح کا عمل آزادی اظہاررائے کے تحت کسی صورت بھی جائر نہیں ہے، بین الاقوامی انسانی حقوق علمبرداراپنا کردار ادا کریں۔

 

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسلام امن کا مذہب ہے اور دنیا بھر کے مسلمان تمام مذاہب کے احترام پر یقین رکھتے ہیں۔

قرآن پاک کی بے حرمتی پرمسلم ممالک کی مذمت

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی متعدد مسلم ممالک کی جانب سے مذمت کی گئی ہے جس سے متعلق ایران کے علاوہ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی ترکی کے سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کے نسخہ جلانے پر شدید مذمت کی ہے۔

 

فلسطینی علما کے علاوہ ترک وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم اپنی مقدس کتاب پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، متعدد وارننگز کے باوجود اس مظاہرے کی اجازت دی گئی مسلمانوں کو ٹارگٹ کیا گیا اور مذہب کی توہین کی گئی۔

 

پاکستان نے بھی واقعے کی شدید مذمت کی ہے مزید کہا کہ یہ آزادی اظہار رائے نہیں بلکہ نفرت پر مبنی جرم ہے، سوئیڈش حکومت نفرت پھیلانے والے ان عناصر کیخلاف کارروائی کرے۔

 

روئٹرز کے مطابق قرآن کے نسخے کو شہید ڈنمارک کی دائیں بازو کی ایک جماعت ہارڈ لائن کے رہنما راسموس پالوڈان نے کیا، جبکہ راسموس کے پاس سویڈن کی شہریت بھی ہے جوماضی میں متعدد مظاہرے کرچکے ہیں۔

 

راسموس کے پاس پولیس کی جانب سے حاصل کیے گئے اجازت نامے میں کہا ہے کہ اس کا احتجاج اسلام کے خلاف ہے جسے اس کا ماننا ہے کہ ترک صدر طیب اردگان کی سویڈن میں آزادی اظہار پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

4116210

نظرات بینندگان
captcha