پاکستان ایران کے مشترکہ ثقافتی امور پر ڈکومنٹری کی تیاری

IQNA

پاکستان ایران کے مشترکہ ثقافتی امور پر ڈکومنٹری کی تیاری

7:35 - March 05, 2023
خبر کا کوڈ: 3513877
ایکنا تھران: ایران و پاکستان کی مشترک ڈکومنٹری کا مقصد دونوں ممالک میں ثقافتی روابط کو فروغ دینا اور سیاحت کا فروغ ہے جو پریس ٹی وی اور ڈسکوری چینل پاکستان کے تعاون سے تیار ہوگی۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی اور ایرانی طرفین میں طے پایا ہے کہ دونوں ممالک کی مشرکات اور ثقافتی ورثوں بارے ایک ڈکومنٹری بنائے جائے گی۔

ڈائریکٹرخانه فرهنگ جمهوری اسلامی ایران لاهور، پریس ٹی وی ایران کے لاہور میں انچارج اور پاکستان کے ڈیسکوری چینل اور ثقافتی ادارے کے نمایندوں کے درمیان گفتگو میں اس بات پر اتفاق کیا گیا۔

نشست میں ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے نمایندے مهدی صالحی؛ سربراہ خانہ فرھنگ لاہور کے سربراہ جعفر روناس؛ پریس ٹی وی کی ماریه ماوتی اور ڈیسکوری چینل کے انس فاروقی شریک تھے۔

جعفر روناس سربراہ خانه فرهنگ ایران لاهور کا کہنا تھا: اس ڈکومنٹری سے دونوں ممالک کے تعلقات میں اضافہ ہوگا اور اس کی ضرورت اس وجہ سے بھی ہے کہ دونوں ممالک ایکدوسرے کے ہمسایہ ہونے کے باوجود ایک دوسرے کے ممالک سے زیادہ آشنا نہیں۔

ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مهدی صالحی نے اس ڈکومنٹری کو ایک اچھا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں فلم اور دیگر انیمیشن بنانے پر کام ہوسکتا ہے۔

ڈیسکوری چینل کے انس فاروقی نے پریس ٹی وی سے تعاون پر آمادگی کا اظھار کرتے ہوئے کہا: ڈیسکوری چینل ۴۰ ملین شائقین کے ساتھ روزانہ دنیا کے ۲۰ ممالک میں دیکھا جاتا ہے اور اس سے پہلے تاجیکستان کے ساتھ مشرکہ کام کرچکا ہے۔

انہوں نے فارسی زبان کو ایک مشترک عنصر قرار دیتے ہوئے کہا: پاکستانی عوام زیارات اور دیگر مقدس مقامات کی وجہ سے ہر سال بڑی تعداد میں ایران جاتے ہیں۔

پریس ٹی وی کی پروڈیوسر محترمہ ماریه مواتی نے مختلف امور میں تعاون پر اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس انگریزی ڈکومنٹری میں مشترکہ ثقافتی ورثوں کے علاوہ سیاحتی پرکشش مقامات شامل ہوں گے تاکہ ایکدوسرے کے پرکشش مقامات سے آشنا ہوسکے۔/

 

4125792

نظرات بینندگان
captcha