قرآنی مدارس ثقافتی یلغار اور اقدار کے خلاف مضبوط مورچے ہیں

IQNA

وزیر اوقاف الجزایر:

قرآنی مدارس ثقافتی یلغار اور اقدار کے خلاف مضبوط مورچے ہیں

4:46 - September 23, 2023
خبر کا کوڈ: 3514992
ایکنا الجزایر: یوسف بلمهدی، وزیر اوقاف و أمور مذہبی نے مدارس کو دشمن کے ثقافتی یلغار کے خلاف سیسہ پلائی دیوار قرار دیا۔

 ایکنا نیوز- خبررساں ویب سائٹ «الشعب» کے مطابق وزیر اوقاف یوسف بلمهدی نے پارلیمنٹ میں بعض نمایندوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ  مدارس کے طلبا اور قرآنی مدرسوں پر توجہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

 

ابراہیم بوغالی اسپیکر پارلیمنٹ کی زیرصدارت نشست سے گفتگو میں انکا کہنا تھا : حکومت قرآنی مدرسوں کی حمایت سے بیگانوں کے ثقافتی یلغار اور اقدار کا مقابلہ کررہی ہے۔

وزیر اوقاف الجزایر نے قرآنی مدارس کے طلبا اور طالبات کو ایک سرمایہ قرار دیتے ہویے کہا کہ یہ دشمن کے مقابل گرانقدر اثاثے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: حفظ قرآن کے سرٹیفیکٹ ، بعض مدارس کو اسناد جاری کرنے کے اجازت نامے، حفاظ کرام کو مختلف کورسز میں معاونت کی سہولت وغیرہ وزارت اوقاف کے اقدامات میں شامل ہیں۔

بلمهدی نے وزارت اوقاف کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہویے کہا کہ اسلامی ورثے کے احیاء کے لیے پرانے نسخوں کی اشاعت نو، خطی نسخوں کی ڈیجٹل کاپی تیار کرنا اور محققین کی خدمت رسانی وزارت اوقاف کی دیگر سرگرمیوں میں شامل ہیں۔/

 

4170447

نظرات بینندگان
captcha