عراقی قرآنی مقابلوں میں ایرانی خواتین کی عمدہ کارکردگی

IQNA

عراقی قرآنی مقابلوں میں ایرانی خواتین کی عمدہ کارکردگی

8:23 - November 05, 2023
خبر کا کوڈ: 3515228
ایکنا بغداد: آن لاین قرآنی مقابلے «والشفع و والوتر» میں ایرانی خواتین نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔

ایکنا نیوز- قرآنی مقابلہ بعنوان «واشفع و والوتر» جو معروف قاری حسنین الحلو کی حامیوں کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا اس میں ایرانی خواتین نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔

ان مقابلوں میں جو آن لائن منعقد کیا گیا تھا ایرانی، عراقی، لبنان کے ماہرین شامل تھے جو حسن قرآت، قرآت ترتیل اور حفظ کل کے شعبے میں منعقد ہوا تھا گذشتہ روز اختتام پذیر ہوگئے۔

مقابلوں میں  شریک حافظہ قرآن حنانه خلفی کا ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا: مقابلوں کی مجازی میدان میں تبلیغات ہوئی اور ایرانی خواتین بھی شریک تھیں۔

انکا کہنا تھا: مقابلوں میں 83 حفظ کل قرآن، 68 قرآت ترتیل اور 43 قرآت تحقیق کے امیدوار شریک تھیں۔

خلفی کا ایرانی خؤاتین کی شرکت کے بارے میں کہنا تھا:  مقابلوں میں دیگر ممالک کے قرآء شریک تھیں جنہوں نے اچھی کارکردگی دکھائی، اور خدا کے کرم سے میری پہلی پوزیشن آئی اور فاطمہ سادات نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

انکا کہنا تھا: قرآت تحقیق مقابلوں میں ایران کی عاطفہ ناصح نے پہلئ، زھرا حسین پور نے دوسری، آمنہ آل بوجعفر نے تیسری پوزیشن حاصل کی، قرآت ترتیل میں عذرا صبری نژاد نے پہلی پوزیشن حاصل کی جو ایرانی ہے۔

فاطمه حسینی‌فر، فهیمه‌سادات موسوی‌نیا اور زینب نقش ایرانی ججز میں شامل تھیں۔

اسی طرح احلام نعمه شریف اور فاطمه خالد کاظم نے قرآت ترتیل میں اور رحیم جبار نے حفظ کل میں دوسری پوزیشن حاصل کی  اور یہ تینوں عراقی خواتین ہیں۔/

 

4179482

نظرات بینندگان
captcha